0

8 منٹ میں 100 فیصد اسمارٹ فون چارج کرنے والا چارجر.

اسمارٹ فون بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے 8 منٹ میں 100 فیصد اسمارٹ فون بیٹری چارج کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کردیا.

کمپنی نے 8 منٹ جیسے مختصر دورانیے میں اسمارٹ فون بیٹری چارج کرنے والے 200 واٹ کا چارجر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ویڈیو میں4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ایم آئی 11 پرو کو 2000 واٹ کے چارجر سے چارج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو 44 سیکنڈ میں اسمارٹ فون بیٹری کو 10 فیصد، 3 منٹ میں 50 فیصد اور 8 منٹ میں 100 فیصد چارج کردیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں