0

اچھی صحت کے تین اہم راز جو آپ کی زندگی میں مکمل تبدیلی لائیں.

اچھی صحت اور خوشگوار زندگی کے لیے صرف تین اہم باتوں پر عمل کرکے آپ ا طویل عمر پاسکتے ہیں۔ ان میں پہلا نمبر اچھی غذا کا ہے، دوسرا بھرپور نیند کا ہے جبکہ باقاعدہ ورزش کو اچھی صحت کا ایک اہم راز قرار دیا گیا ہے کیونکہ دنیا کی کوئی غذا یا دوا ورزش کی جگہ نہیں لے سکتی۔

1: ورزش

ورزش ہرطرح سے آپ کے جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ورزش دماغ ، یادداشت اور ارتکاز کے لئے ہرطرح سے فائدہ مند ہے۔ یہ ایک جانب تو پٹھے عضلات اور ہڈیوں کو توانا کرتی ہے تو دوسری جانب دماغ اور اعصاب کو تقویت پہنچاتی ہے۔ ورزش گھبراہٹ اور ڈپریشن کو بھی کم کرتی ہے۔ اس سے بلڈ پریشر اور خون میں شکر اور کولیسٹرول کی مقدار قابو میں رہتی ہے۔
ورزش سے نیند میں بہتری آتی ہے اور انسان صبح کو تازہ دم ہوکر بیدار ہوتا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ ورزش سے جنسی و اعصابی کمزوری بھی دور ہوجاتی ہے۔
2: غذا

وزن کم کرنا ہو یا جسم کو سڈول بنانا ہو تو سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔ یہ غذائیں سبزیوں، پھلوں اور دودھ والی اشیا کے متوازن حصے پر مشتمل ہیں۔ سبزیوں کا استعمال ایک جانب تو سرطان، ذیابیطس، بلڈ پریشر سےبچاتا ہے تو دوسری جانب سر سے پیر تک کئی اعضا کو بہتر حالت میں رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ غذا میں گری دار پھلوں، بیجوں اور دیگر مفید جڑی بوٹیوں کو ضرور شامل کیجئے۔
3: گہری نیند
ایک صحت مند شخص کو روزانہ 7 تا 10 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے ۔ نیند کی کمی سب سے پہلے دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے اور دماغ کا صدر مقام پھر پورے جسم کو متاثر کرتا ہے۔ کچی نیند سے موڈ خراب رہتا ہے، توجہ منتشر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر شدید اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتا ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں