0

وٹامن -B کے حیران کن فوائد جانیے.

متوازن غذا کا باقاعدگی سے استعمال جسم کے مناسب طریقے سے کام کرنے اور دماغ کے حصولِ علم کی صلاحیت کے زوال کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔

دماغی صحت سے متعلق بہت سے پہلوؤں کا احاطہ کرنے والے بہترین وٹامن کا نام ’ وٹامن بی‘ ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی وٹامنز ہیں اور ان میں سے ہر ایک کا دماغ کے لیے ایک اہم کام ہوتا ہے۔

وٹامنB-1
وٹامنB-1بنیادی خلیوں کے افعال اور مختلف غذائی اجزاء کے میٹابولزم کے ساتھ ہمیں توانائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔وٹامنB-1کی کم سطح، علم حاصل کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں دیگر مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

وٹامن B-12
وٹامن B-12 خون کے سرخ خلیات اور ڈی این اے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے لیکن یہ اعصابی نظام کی نشوونما اور اس کے کام کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔یہ دماغ کی نشوونما کے لیے اور بھی زیادہ مخصوص چیزیں کرتا ہے جیسے ہوموسسٹین کو توڑنے میں مدد، جو کہ دل کو نقصان پہنچانے والا پروٹین ہے اور جو ڈیمنشیا کی کسی شکل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

وٹامن B-9

وٹامن B-9 جو فولک ایسڈ ہے، نیورو ٹرانسمیٹر فنکشن اور دماغی صحت میں مدد کرتا ہے۔ ڈی این اے کی تشکیل میں تعاون کرتا ہے اور مسام دار خلیوں کے اندر کے زہر کو کم کرنے کے لیے مؤثر ہے۔ فولک ایسڈ کی کم سطح ناخوش مزاج سے جُڑی ہوئی ہے۔ لہٰذا صرف سبز پتوں والی سبزیاں کھانے سے، جو اکثر قدرتی وٹامن B-9 فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں، آپ کا موڈ اور جذباتی صحت برقرار رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں