0

انڈے کھائیں وزن گھٹائیں.

انڈے کھائیں وزن گھٹائیں.

انڈے اکثر لوگوں کو بے حد پسند ہوتے ہیں مگر کچھ لوگوں کا یہ سوچنا ہے کہ انڈے کھانے سے وزن بڑھ جاتا ہے اس لئے لوگ اسے کھانے سے گریز کرتے ہیں مگر اس بات میں کوئی صداقت نہیں،بلکہ انڈوں کی مدد سے آپ اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں۔انڈوں کو وٹامن ڈی سمیت دیگر جسمانی صحت کے لئے بہتر قرار دیا جاتا ہے،اب ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ وزن پر قابو پانے سمیت موٹاپے کو کم کرنے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے رضاکاروں کو یومیہ انڈے استعمال کرنے کا کہا اور رضاکاروں کو مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔تحقیق کے دوران بعض رضاکاروں کو انڈے کو زردی کے بغیر جب کہ بعض رضاکاروں کو زردی سمیت انڈے کھانے کی ہدایت کی گئی تھی اور ساتھ ہی ماہرین نے رضاکاروں سے غذائی سوالنامے کرنے سمیت ان کے بی ایم آئی کا جائزہ لینے سمیت ان کے ایکسرے بھی نکالے۔
تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ زردی سمیت انڈوں کا یومیہ استعمال نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے بلکہ وہ جسمانی قوت بھی بڑھاتے ہیں اور ان سے وزن کم ہونے سمیت دماغی اور دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اگرچہ زردی کے بغیر انڈے کھانوں سے بھی مجموعی طور پر بہترین نتائج حاصل ہوئے،تاہم ماہرین کے مطابق زردی سمیت مکمل انڈوں کو کھانے سے زیادہ فوائد ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق انڈوں کا یومیہ استعمال نہ صرف وزن کو قابو کرنے میں مددگار ہوتا ہے بلکہ اس سے جسم کی چربی بھی ختم ہوتی ہے اور جسمانی قوت بڑھنے سمیت ہڈیوں کی مضبوطی بھی بڑھتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں