0

حمل کے دوران 2 کورونا ویکسین محفوظ قرار .

امریکی ماہرین نے حمل کے دوران 2 کورونا ویکسین محفوظ قرار دے دی ہیں۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق حمل کے دوران کورونا سے بچاؤ کی فائزر اور موڈرنا ویکسینز کے کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔

علاوہ ازیں امریکی فارماسوٹیکل کمپنی فائزر نے تصدیق کی ہے کہ میکسیکو اور پولینڈ میں اسکی کورونا ویکسین کی جعلی خوراکیں فروخت کی جارہی تھیں،جس کی ایک خوراک کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار 499 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 72 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں