طوطا برائے فروخت

ایک صاحب کو معلوم ہوا کہ ایک طوطا بازار میں بکنے کے لئے آیا ہے‘ جو تین زبانیں جانتا ہے۔ وہ صاحب آزمانے کے لئے گئے اور جاتے ہی طوطے سے دریافت کیا: ”ہاوٴ آر یو؟“ طوطا بولا:”فائن تھینک یو۔“ وہ صاحب دوبارہ بولے:”کیا حال ہے؟“ طوطا بولا:”ٹھیک ہے بھئی۔“ ان صاحب نے تیسری دفعہ پھر پوچھا:”کی حال اے؟“ اس پر طوطا کافی برہم ہو کر بولا: ”او بے وقوفا حال ہی پوچھی جائے گا کہ کوئی ہور وی گل کرے گا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں