0

پی ٹی آئی حکومت کا بنی گالہ میں اپنی مستقلی کے لیے پر امن احتجاج کرنے والے اساتذہ پر آنسو گیس کی شیلنگ. یہ اساتذہ کرام سڑکوں پہ کیوں احتجاج کر رہے ہیں؟ مزید پڑھیں

پی ٹی آئی حکومت کا بنی گالہ میں اپنی مستقلی کے لیے پر امن احتجاج کرنے والے اساتذہ پر آنسو گیس کی شیلنگ.
پنجاب کے ہزاروں سکینڈری سکول ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اپنے حق کے لیے اسلام آباد بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پر امن احتجاج کر رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت ان کے مطالبات ماننے کی بجائے ان پہ آنسو گیس کی شیلنگ کر رہی ہے.

ان دوستوں کے لیے جن کو یہ نہیں معلوم کے یہ اساتذہ کرام سڑکوں پہ کیوں احتجاج کر رہے ہیں.

حکومت نے 2014 سے 2018 تک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ(ایجوکیٹرز) کوNTS کے زریعے کنٹرکٹ پہ بھرتی کیا.ان میں سکیل14, 15 اور 16 کے اساتذہ شامل ہیں. ان ایجوکیٹرز کی بھرتی سے محکمہ تعلیم میں بہت زیادہ بہتری آئی. تعلیم کا معیار جو چند سال پہلے نیچے تھا ان کے آنے سے کافی بلند ہوا ہے. آج سرکاری سکولز میں اعلٰی تعلیم یافتہ اساتذہ کرام آپ کے بچوں کو زیورِتعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں.

سروس رولز کے مطابق جن اساتذہ کی سروس 3 سال ہو گئی ہے حکومت ان کو مستقل کر دیتی ہے. اب گورنمنٹ سکیل 14 اور 15 کے اساتذہ کو تو مستقل کر رہی ہے لیکن 16 والوں کو کہہ رہی ہے کہ مستقل ہونے کے لیے پھر سے ایک ٹیسٹ اور انٹرویو PPSC کا دیں نہیں تو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گاجبکہ یہ پہلے ہی ٹیسٹ اور انٹرویو دے چکُے ہیں. یہ سراسر نا انصافی ہے. ایک نوکری کے لیے دو بار ٹیسٹ کیوں اور وہ بھی جب 6,5 سال نوکری کر چُکے ہیں. اور پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کے جب کسی ایک پوسٹ کے لیے ملازم کا دو بار ٹیسٹ لیا گیا ہو.پی ٹی آئی حکومت اگر روزگار دے نہیں سکتی تو لوگوں کا پہلے سے ملا ہوا روزگار چھینے بھی نہ. نااہل حکومت.

ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی سابقہ طریقہ کار کہ مطابق بغیر کسی ٹیسٹ یا انٹرویو کے غیر مشروط مستقل کیا جائے. اور مطالبے کی منظوری تک بنی گالہ میں دھرنا جاری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں