وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت کوویڈ 19 کے زیادہ واقعات والے علاقوں میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔
انہوں نے یہ اعلان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں اجلاس کی صدارت کے بعد پریس کانفرنس میں کیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت اور تعلیم کے اعلی عہدیداروں ، اور صوبائی وزیر تعلیم نے بھی شرکت کی۔
All educational institutions will remain closed till 11th of april in all districts where corona positivity and infectivity rate is high.
Federal Minister Education @Shafqat_Mahmood briefed media after NCOC meeting. #COVIDー19 #Pakistan #Education pic.twitter.com/alsfgRcpGv— Ministry of Federal Education/ProfessionalTraining (@EduMinistryPK) March 24, 2021
اس ماہ کے شروع میں ، این سی او سی نے 15 مارچ سے 28 مارچ تک پنجاب ، خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے 10 شہروں کے تعلیمی اداروں میں دو ہفتوں کے موسم بہار کی تعطیلات کا فیصلہ کیا تھا۔
آج کا اجلاس ختم ہونے کے فورا بعد ہی ، صوبوں نے ان علاقوں کا اعلان کیا جہاں اسکول بند رہیں گے۔