حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے.
عید سے قبل عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا گیا: ایل پی جی سلنڈر کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3.86 روپے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5 روپے ، مٹی کے تیل میں 5.97 روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل میں 6.62 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔اوگرا نے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔