احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگیاں شروع کر دی گئیں. ثانیہ نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ آج سے ملک بھر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگیاں شروع کردی گئی ہیں، پہلے مرحلے میں 43 لاکھ مستحق خواتین کو 12 ہزار روپے ادا کیے جائیں گئے، خواتین اپنی رقوم اے ٹی ایم کے ذریعے نکلوا سکتی ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ احساس کفالت کی ادائیگی چاروں صوبوں، گلگت بلتستان میں جارہی ہے، احساس کفالت پروگرام کی ادائیگیاں رواں سال جولائی سے دسمبر تک کی جا رہی ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ مستحق خواتین کو چھ ماہ کی اقساط کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں، پہلے مرحلے میں 43 لاکھ مستحق خواتین کو احساس کفالت کے تحت 12، 12 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں