یہ ایک غیر معمولی اقدام دکھائی دیتا ہے ، مبینہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے 61 ایس ایچ او کو ملازمت سے معطل کردیا گیا ہے اور انہیں صوبے بھر میں اپنے عہدوں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
بیشتر ایس ایچ او فیصل آباد ، لاہور ، شیخوپورہ اور قصور سے ہیں۔
61 افسران میں سے 48 کی فہرست سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) نے سینئر فیلڈ پولیس افسران کو ان کی معطلی اور عہدوں سے ہٹانے کے لئے بھجوا دی تھی۔
سی پی او نے ان کے خلاف پولیس کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے مجرمانہ ریکارڈ کی بنیاد پر کارروائی کی سفارش کی تھی۔ دوسروں کو ان کے اپنے اضلاع میں مجرمانہ ریکارڈ کی بنیاد پر فیلڈ پولیس افسران نے معطل کیاے اور انھیں اپنے متعلقہ عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔