0

بلاول، مریم کوئٹہ پہنچ گئے اور لواحقین سے تعزیت کی.

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے ہزارہ برادری کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا جو مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کے خلاف پانچ روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا۔
دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘بہت دکھ اور افسوس کے ساتھ ایک بار پھر ہزارہ ٹاؤن میں آپ کے درمیان ہوں، جب بھی ہم بلوچستان اور کوئٹہ آتے ہیں ہم اپنی خوشی یا سیاست کے لیے نہیں آتے ہیں بلکہ آپ کے دکھ میں شریک ہونے اور دہشت گردی کے واقعے کی وجہ سے آتے ہیں’۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مچھ واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ پر جو قیامت ٹوٹی ہے اس پر میں اپنے والد نواز شریف، شہباز شریف اور اپنی طرف سے دلی تعزیت کرتی ہوں، پانچ دنوں سے ہم یہ سب ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں، ہمیں آپ کی تکلیف کا احساس ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اپنی بات کہاں سے شروع کروں اور کن الفاظ میں اپنے دکھ اور غم کو بیان کروں کیونکہ جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں