0

سفر میں بچوں کی صحت کا خیال رکھیں.

سفر سے پہلے بچوں کو حفاظتی ٹیکا (انجکشن) ضرور لگوائیے۔سفر سے چند ہفتے پہلے یہ کام ہو جانا چاہیے۔اگر معالج دوسرے ملک کے حالات کے مطابق ادویہ تجویز کرے تو اس بات کا اطمینان کر لیجیے کہ وہ اس ملک میں ممنوع تو نہیں ہیں۔ایسی صورت میں ان ادویہ کے متبادل تجویز کرائیے۔
سفر کے دوران مسافروں کو عام طور پر اسہال کی شکایت ہو جاتی ہے،خاص طور پر بچوں کو۔
بچے یہ خیال کیے بغیر کھانے کی الّم غلّم چیزیں منہ میں ڈال لیتے ہیں کہ یہ انھیں فائدہ دیں گی یا نقصان۔دورانِ سفر مضرِ صحت چیزیں کھانے سے اجتناب کیجیے۔بہتر ہو گا کہ پھل کھائیے یا بھنی ہوئی مچھلی۔اگر پانی آلودہ ہونے کا شبہ ہو تو منرل واٹر کی بوتل خرید لیجیے۔منہ دھونے کے لئے یا دانتوں میں برش کرتے وقت بھی منرل واٹر استعمال کیجیے۔

سفر کے دوران برف خرید کر نہ کھائیں۔

دست آنے کی بنا پر بچوں میں پانی کی کمی (Dehydration) ہو جاتی ہے۔انھیں صاف پانی پلا کر یہ کمی دور کیجیے اور ضائع ہونے والے نمکیات کا بھی ازالہ کیجیے۔اگر 72 گھنٹوں تک یہ شکایت دور نہ ہو تو معالج سے مشورہ کیجیے۔بچے کو بخار ہو جائے یا پاخانے میں خون آنے لگے تو فوراً معالج کو دکھائیں اور اگر وہ ہسپتال میں داخل کرنے کے لئے کہے تو آپ بچے کو ہسپتال میں داخل کرا دیں۔

بچے بے پروا ہو کر دھوپ میں کھیلتے پھرتے ہیں،جس سے ان کی جلد جھلس جاتی ہے۔چنانچہ انھیں ایسے کپڑے پہنائیے،جن سے ان کے جسم کو ہوا لگتی رہے۔بچوں کو سمجھائیے کہ سفر میں قیام کے دوران وہ تیز دھوپ میں زیادہ دیر تک نہ کھیلیں،کیونکہ اس سے ان کی صحت پر بُرا اثر پڑ سکتا ہے۔والدین کو چاہیے کہ وہ بھی تیز دھوپ میں زیادہ دیر تک نہ گھومیں۔

کیٹاگری میں : بچے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں