0

وبا کے دنوں میں بچوں کی حفاظت.

جراثیم پھیلنے کی بڑی وجہ لوگوں کا ہاتھ دھوئے بغیر اپنے جسم،کھانوں اور استعمال کی چیزوں کو چھونا ہے۔بچوں کو اوائل عمر ہی میں بتانا ضروری ہے کہ ہر کام کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں۔کھانسی آئے یا چھینک اپنا منہ ڈھانپ لیا کریں۔
موسم بدل رہا ہے ایسے میں احتیاط زیادہ ضروری ہے اور یوں بھی وبا کے دنوں میں اپنی صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے لئے وقتاً فوقتاً ہینڈ سینی ٹائزرز کا استعمال کریں۔

گھر سے باہر مجبور ہی میں نکلیں اور اپنے ہمراہ ماسک،ٹشو پیپرز اور ہینڈ سینی ٹائزرز ضرور رکھ لیں۔
بچے اپنی کنگھیاں یا ہیئر برش،ٹوتھ برشز،ذاتی استعمال کی دیگر اشیاء دوسرے بچوں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔اگر کوئی بچہ اپنے کزنز کے گھر Stay کرنے آئے تو اسے اپنا ٹوتھ برش اور کنگھی لانے کا ضرور کہیں یا پھر والدین انہیں اپنے یہاں سے نیا برش فراہم کر دیں۔

بچوں کے واش روم کو روزانہ صاف کرنا اور ان کے تولیوں کو ہر دوسرے تیسرے روز بدل لینا اچھا ہے۔
بڑے بچے جو کمپیوٹر پر کام کرنا سیکھ جائیں انہیں آن لائن سیفٹی کے بارے میں بتائیں۔مناسب پلیٹ فارمز،ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔بچوں کے دوستوں میں اس کے ہم عمر اور با اعتماد بالغ افراد ہی ہوں تو بہتر ہے۔

ماسک کے درست استعمال کے چند نکات
سب سے پہلے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔ماسک کو سامنے والے حصے سے نہ پکڑیں اور نہ چھوئیں۔ماسک پہنیں تو چہرے اور ماسک کے مابین کوئی خلا نہ ہو۔ماسک اُتار کر بھی سامنے والے حصے کو نہ چھوئیں۔ہاتھوں کو سینی ٹائزر سے صاف کریں۔پھر ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھو لیں۔ایک ماسک کو بار بار نہ استعمال کریں۔
استعمال شدہ ماسک کو کسی شاپر میں ڈسٹ بن میں ڈالیں۔کسی عوامی جگہ یا شاہراہ پر ماسک نہ پھینکیں۔اگر آپ کپڑے کا ماسک استعمال کریں تو گھر واپس آکر اسے دھو لیا جائے۔

کیٹاگری میں : بچے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں