0

پاکستان بھارت سے چینی اور روئی درآمد کرے گا: حماد اظہر

وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بدھ کے روز نجی شعبے کو بھارت سے پچاس لاکھ ٹن سفید چینی درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملک اس سال جون سے بھارت سے کپاس کی درآمد بھی کرے گا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹیکسٹائل ڈویژن کی سمری نے ای سی سی سے بھارت سے روئی کی درآمد پر عائد پابندی کو ختم کرنے کے لئے اجازت طلب کی تاکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر میں خام مال کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں