petrol 0

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے اضافے کی تجویز پیش کی ہے.

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مارچ سے بڑے پیمانے پر اضافے کی سفارش کی ہے .

اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو ایک سمری بھجوا دی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 20.7 روپے اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

پٹرول پر موجودہ محصول 17.97 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 18.36 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گا۔

اوگرا نے وزیر اعظم کو ایک سمری ارسال کی تھی ، جس میں پندرہ فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 14.07 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اتھارٹی نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش بھی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں