0

این سی او سی کے فیصلے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں اسکول بند کر دئیے گے.

حکومت پنجاب نے صوبے کے بڑے شہروں میں اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق کوویڈ پوزیٹیویٹی تناسب چھ فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔

فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی محکمہ تعلیم نے اعلان کیا کہ لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، اور ملتان ، سرگودھا ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں اسکول بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ صوبہ میں کوویڈ 19 کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں