جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے ڈیجیٹل فنانشل سروسز سے متعلق تیسرے ملک گیر اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد ہی پاکستان کے انسٹنٹ ادائیگیوں کے منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کا آغاز کریں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام اجلاسوں کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات اور ادائیگیوں کے فروغ کے ایجنڈے میں تیزی لانا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے گورنر باقر نے فورم کو آخری مشاورتی اجلاس کے بعد ہونے والی نمایاں پیشرفت اور مرکزی بینک کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں آسانی کے لیے کئے گئے اہم اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔