بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مستونگ، قلات، نوشکی، جھل مگسی، مچھ اور بولان میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں 200 سے زیادہ دیہات زیرآب آگئے ہیں جب کہ کئی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا سامنا ہے۔
بولان سبی شاہراہ کو سیلابی ریلے کے باعث بند کردیا گیا ہے تاہم این ایچ اے کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے کو تمام قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے، سیلابی ریلے کے باعث درجنوں جانور بہہ گئے ہیں جب کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
انتظامیہ نے بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا ہے۔