بدھ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اپریل میں تازہ فصل کی پیداوار سے پہلے بفر اسٹاک کے لئے ڈھائی ہزار ٹن گندم کی اضافی درآمد کی منظوری دی ہے اور 152 ٹیرف لائنوں پر ڈیوٹی ہٹانے کی اجازت دی ہے۔
وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں تقریبا2 2.7 ارب روپے کے اضافی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
خیبر پختونخوا آزاد جموں و کشمیر اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کو اضافی مقدار میں گندم کی فراہمی سے متعلق ایک سمری پر وزارت قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے ملک بھر میں گندم کے ذخیرے کی دستیابی کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دیا اور اضافی درآمدات کے لیے اجازت طلب کی۔
ای سی سی نے تمام متعلقہ افراد سے تفصیلی ان پٹ حاصل کرنے کے بعد تازہ فصل کی آمد تک اسٹاک میں اضافی گندم کی درآمد کی منظوری بھی دی۔