بارش کے موسم میں یہ چیزیں نہ کھائیں ..یہ کھانے سے آپ ان بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں
بارش کے موسم سے ہر کوئی لطف اندوز ہوتا ہے اور ایسے موسم میں کھانے کا دل بھی خوب چاہتا ہے لیکن اگر آپ اس موسم میں اپنی صحت کو برقرا رکھنا چاہتے ہیں تو بس ان چیزوں کو استعمال نہ کریں.
ٹھیلے پر بکنے والے جوس:
ٹھیلے پر بکنے والے مشروبات میں چونکہ ہوا کی نمی اور مکھیوں کے ڈیرے بھی ہوتے ہیں ناقص صفائی ہوتی ہے اس لیئے اس موسم میں ان کو پینے سے آپ کے نظامِ انہضام پر بڑا اثر پڑتا ہے ڈائریا جیسی بیماری لاحق ہوجاتی ہے۔
سوفٹ ڈرنک:
سوفٹ ڈرنک ہمارے جسم میں معدنیات کو کم کرتے ہیں جس کے نتیجے میں انزائم غیر متحرک ہوجاتے ہیں۔ اس لیئے ان کو پینے سے بہتر ہے کہ آپ لیموں پانی،ادرک کی چائے وغیرہ استعمال کریں۔
تلی ہوئی اشیاء:
بارش ہو اور گرما گرم پکوڑے، سموسے نہ کھائیں مون سون کا انتہائی مرطوب موسم ہوتا ہے جو ہمارے ہاضمے کے عمل کو سست کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اور فرائڈ آئٹم سے معدے اور پیٹ کی خرابی جیسی معدے کی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔