0

تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ؟

تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے ُحوالے سے ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ کورونا وائرس ہر ہفتے اپنی شکل تبدیل کر رہا ہے۔جلسے جلوسوں کے حوالے سے کورونا ٹاسک فورس کے چیئرمین نے بتایا کہ جلسے جلوسوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا سب سے زیادہ چانس ہوتا ہے۔تاہم دفعہ 144 کا نفاذ کر کے جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کو بھی اپنا فلائٹ آپریشن بند کر دینا چاہئے تاکہ وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بطور وفاقی وزیر چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں