0

رات 9 بجے تک بینک کھولنے کا اعلان.

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک نے شہریوں کی سہولت کے لیے برانچیں رات 9 بجے تک کھلی رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈیوٹیاں، وصولیاں اور ٹیکس وصول کرنے والی متعلقہ برانچیں آج رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ایس بی بی بی ایس سی کے دفاتر اور نیشنل بینک کی مجاز برانچوں کو رات گئے تک کھولنے کا فیصلہ شہریوں کی سہولت کے لیے کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نفٹ کی جانب سے آج شام 6 بجے تک خصوصی کلیئرنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ قومی بینک دولت پاکستان نے تمام بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی متعلقہ برانچیں نفٹ کی حکومتی ٹرانزیکشنز کی کلیئرنگ تک کھلی رکھیں۔

واضح رہے کہ آج سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاریخ میں مزید توسیع سے انکار کرتے ہوئے متعلقہ دفاتر کو ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں