0

اسلام آباد کے اسکولوں میں اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دارالحکومت کے نجی اسکولوں میں اپریل اور مئی کے مہینوں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسے اسکولوں پر جو آٹھ ہزار روپے سے زیادہ فیس وصول کرتے ہیں ان پر یہ احکامات نافذ کیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ والدین کو راحت فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے کیوں کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ وسط مارچ سے دارالحکومت میں اسکول بند ہیں۔

کورونا وائرس میں اضافے کے بعد اپریل میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔ کیمبرج ، انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں