0

نیا چپڑاسی

کلرک نے نئے چپراسی سے دریافت کیا۔ ”کیا صاحب اندر موجود ہیں۔“ چپڑاسی نے کلرک سے پوچھا۔ پہلے یہ بتائیے کہ آپ سیلز
مین ہیں۔ بیمہ ایجنٹ ہیں یا صاحب کے کوئی دوست ہیں۔ کلرک کو غصہ آگیا اور وہ بولا۔ ”میں یہ سبھی کچھ ہوں اب بتاؤ کیا کہتے ہو۔“

چپڑاسی نے بڑے اطمینان سے جواب دیا۔ ”اگر آپ سیلز مین ہیں تو صاحب میٹنگ میں ہیں انتظار کر یں ۔ یا پھر کبھی آجائیں۔ اگر آپ بیمہ ایجنٹ ہیں تو آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ آج صاحب سے ملاقت نہ ہو سکے گی۔ کیونکہ صاحب شہر سے باہر گئے ہوئے ہیں اور ہاں اگر آپ صاحب کے دوست ہیں تو میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں، اندر تشریف لے جائیں۔ صاحب تشریف فرما ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں